مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کردیا

وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ فوٹو: پی آئی ڈی

ISLAMABAD:
وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ہونے والی پیش رفت اور متحدہ قیادت کے تحفظات سے آگاہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔


واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے کی توقع ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x329iex_fazlur-rehman-met-nawaz-sharif_news
Load Next Story