راولپنڈی میں 3 بھتہ خوروں کو 2323 سال قید اور55 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

مجرم نعمان،بابر اور نثار کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، استغاثہ کا موقف


ویب ڈیسک August 19, 2015
عدالت نے ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا فوٹو: فائل 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقامی تاجر سے بھتہ لینے کے جرم میں 3 بھتہ خوروں کو 23،23 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج آصف مجید اعوان کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 بھتہ خوروں نعمان ، بابر اور نثار کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں عدالت نے اپنے فیصلے میں تینوں مجرموں کو مقامی صراف نے 25 لاکھ روپے بھتہ مانگنے پر 23،23 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا، اس کے علاوہ عدالت نے تینوں کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔