پاکستان کے شاہجہاں خان نے این ایس اے اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

شاہجہاں خان نے آئر لینڈ کے آرتھر گاسکن کو 2 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دی۔


August 19, 2015
شاہجہاں خان نے آئر لینڈ کے آرتھر گاسکن کو 2 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دی۔ فوٹو: پی ایس اے ورلڈ ٹور۔

پاکستان کے نمبر 4 شاہجہاں خان نے کینیڈا میں ہونے والا فورڈ لنکن این ایس اے اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے فورڈ لنکن این ایس اے اوپن پی ایس اے ایم 5 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے شاہجہاں خان نے آئر لینڈ کے آرتھر گاسکن کو 2 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دی۔

واضح رہے کہ عالمی درجہ بندی میں 98 ویں نمبر پر موجود پاکستانی کھلاڑی نے سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد مائیکل میکیو کو شکست دی تھی۔ شاہ جہاں جاں سابق انٹر نیشنل اسکواش پلیئر زرک جہاں کے بیٹے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |