کارکنوں کی گرفتاریاں بند نہ ہوئیں تو اسمبلیوں میں لےجانے کی کوششیں بےسودہوں گی ایم کیو ایم
اگر ہم پر ظلم مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ 1992 والا ہی ہو گا، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کا عمل بند کرایا جائے ورنہ ہمیں اسمبلیوں میں واپس لے جانے کی کوششیں بے سود ہوں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی چوتھی اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے، ہماری سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگائی جا رہی ہے، منتخب ایوانوں سے مستعفی ہونے کے باوجود ایم کیوایم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کارکنوں کی گرفتاری معمول بنالی گئی ہے اور تاثر دیا جا رہا ہے کہ کراچی میں آپریشن سے جرائم میں کمی آگئی ہے جوکہ بالکل غلط ہے۔ تمام بڑے ٹارگٹ کلرزکو اگر باہر بھگا دیا جائے گا تو جرائم میں کمی ہی آئے گی، اگر آپریشن اتنا کامیاب ہوتا تو رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ نہ ہوتا۔
محمد حسین کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گرد کارکنوں کونشانہ بنارہےہیں، ہمارے کارکنوں کی جان ومال کو خطرہ ہے لیکن بار بار مطالبے کے باوجود ملک دشمنوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، گزشتہ روز اورنگی یونٹ کے کارکن کو دہشت گردوں نے شہید کردیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کا عمل بند کرایا جائے، ایم کیو ایم کبھی ایسی اسمبلی میں نہیں جائے گی جہاں عوام کے حقوق کا تحفظ نہ کیا جائے۔ اگر ہم پر ظلم مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ 1992 والا ہی ہوگا۔
https://www.dailymotion.com/video/x329jie_mqm-rabta-committee_news