کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید خاتون کی شناخت نور بیگم کے نام سی کی گئی ہے


ویب ڈیسک August 19, 2015
بھارتی فوج گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ آج کھوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے کھوئی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید ہوگئی جب کہ خاتون کی شناخت نور بیگم کے نام سی کی گئی۔

واضح رہے چند روز قبل پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایک مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ بھارت نے گزشتہ 2 ماہ میں 70 سے زائد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی ہے جس سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی لہذا بھارتی فوج کی ان خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔