شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 10 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

جیٹ طیاروں کی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

گزشتہ 3 دنوں میں سیکیورٹی فورسز کے تابڑ توڑ حملوں میں 80 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فوٹو:فائل

شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ''ضرب عضب''کامیابی سے جاری ہے اور اس میں ایک تازہ کارروائی کے دوران شوال کے علاقے میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 دنوں میں شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکے تابڑ توڑ حملوں میں اب تک 80 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story