حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی پاک بھارت تعلقات متاثر کررہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے، عبدالباسط


ویب ڈیسک August 19, 2015
دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی پاک بھارت تعلقات متاثر کررہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے، عبدالباسط، فوٹو:فائل

QUETTA: بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اورپاکستان حریت رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کو جاری رکھے گا۔

بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی پاک بھارت تعلقات متاثر کررہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے تاہم کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اور حریت رہنماؤں سے ہمارے رابطے مددگار ثابت ہوتے ہیں، پاکستان نے حریت رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان یہ ملاقاتیں نہیں چھپاتا اور آئندہ بھی ان کو جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ 23 اگست کو روس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں