ریلوے کی 4613ایکڑ اراضی پرمافیاکے قبضے کی نشاندہی

ویجلینس ٹیم نے بغیرٹکٹ سفرکرنے والے مسافروں سے 6کروڑ 35لاکھ سے زائدجرمانے وصول کیے، ریلوے دستاویزات

سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے ذمے 76کروڑ 76 لاکھ روپے کے واجبات کی بھی نشاندہی ہوئی۔ فوٹو: فائل

وزارت ریلوے کے ڈائریکٹوریٹ آف ویجلینس نے گزشتہ 2 سال کے دوران قبضہ مافیا کے کنٹرول ریلوے کی 4613ایکڑ ا راضی کی نشاندہی کی اور صوبوں اور دیگر سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے ذمے 76کروڑ 76 لاکھ روپے کے واجبات کی بھی نشاندہی کی۔


ایکسپریس کوموصول دستاویزات کے مطابق ویجلینس ٹیم نے بغیرٹکٹ سفرکرنے والے مسافروں سے 6کروڑ 35لاکھ سے زائدجرمانے وصول کیے،سال 2013-14اور 2014-15کے دوران کل 2395 رپورٹس درج کی گئیں ۔
Load Next Story