کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں ایازصادق

شجاع خانزادہ نے بہت بڑی قربانی دی ہےجسے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک August 20, 2015
کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، سردار ایاز صادق فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں۔

اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ وہ خود اپنی گاڑی چلاکراسلام آباد اورلاہور کے درمیان سفرکرتے ہیں ، سیکیورٹی رکھیں تو میڈیا میں تنقید ہوتی ہے اورسیکیورٹی نہ رکھیں توحملوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، ملک کی سیاسی اورعسکری قیادت کو پتا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اس کا ردعمل ضرورآئے گا، ہمیں ان کی شہادت پرفخرہے، شجاع خانزادہ نے بہت بڑی قربانی دی ہے، ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اٹک واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، اٹک دھماکے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی اوروہ اسلسلے میں آج ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کریں گے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سرحدوں پرحالات خراب ہیں، ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے امن وامان کی صورت حال بہترہوئی ہے، وہ رشید گوڈیل کی صحت یابی کےلیے دعاگو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں