رشید گوڈیل کو ڈاکٹروں نے آزمائشی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹادیا

وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا یہ مطلب نہیں کہ رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال


ویب ڈیسک August 20, 2015
رشید گوڈیل کی حفاظت کیلئےتمام تر اقدامات حکومت ہی کر رہی ہے،انجم رضوی فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو آزمائشی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی اب بھی خطرے میں ہے۔

لیاقت نیشنل اسپتال کراچی کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ رشید گوڈیل کو کسی قسم کی کوئی بلڈ انفکیشن نہیں ہے، انہوں نے گزشتہ رات بہتر گزاری، ڈاکٹروں کی ٹیم نے آزمائشی طور پر ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے، ڈاکٹر اگر محسوس کریں گے تو ان کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر لگا دیا جائے گا، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، رشید گوڈیل ابھی مزید 2 سے 3 روز آئی سی یو میں رہیں گے۔

دوسری جانب رشید گوڈیل کا علاج کرنے والے میڈیکل پینل میں شامل ڈاکٹرجہانزیب مغل نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشید گوڈیل کو ماری گئی ایک گولی ان کی ساتویں اور آٹھویں پسلی کے درمیان میں موجود ہے،جسے نکالنے کی ہمیں کوئی جلدی نہیں، ان کے کے خون میں شوگر کی مقدار دل کی دھڑکن اور پیشاب میں نارمل ہے، رشید گوڈیل نے معائنے کے دوران مثبت ردعمل کا اظہار کیا، وہ اس وقت وہ تشویشناک حالت میں نہیں لیکن اس سب کے باوجود حتمی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں