بھارت پر واضح کردیا حریت رہنماؤں سے ملاقات معمول کی بات ہے دفترخارجہ
پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن مذاکرات کے لئے پرعزم ہے، ترجمان
پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ کشمیری حریت رہنماؤں سے ملاقات معمول کی بات ہے۔
ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال بھارتی فوجیوں کی فائرنگ پر احتجاج کیا گیا ہے جب کہ ایل اوسی کی خلاف ورزیوں کا معاملہ پاکستان فوجی مبصرمشن کے سامنے اٹھاتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن مذاکرات کے لئے پرعزم ہے اور اسی طرح روس کے ساتھ بھی تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔