منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی جامعہ کراچی میں لیکچردینے پہنچ گئیں

ماڈل ایان علی کو لیکچر دینے کے بعد شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔

ماڈل نے بطورمہمان خصوصی لیکچردینے کے بعد طالب علموں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں:فوٹو فائل

DUBAI:
ایان علی جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی جامعہ کراچی کے شعبے پبلک ایڈمنسٹریشن پہنچیں جہاں انہوں نے طلبا کو لیکچردیا، ماڈل شعبے میں منعقد سیمینارمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئیں اورسوشل میڈیا پران کی تصاویر عام ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ ایک شخص نے اپنی ٹوئٹ میں یہاں تک لکھا ہے کہ ایان علی نے منی لانڈرنگ کے موثر طریقے پر لیکچر دیا۔




ماڈل سے ملنے کے لیے دیگرشعبوں سے بھی طالبعلموں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جہاں انہوں نے سپر ماڈل کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں تاہم ماڈل ایان علی کو جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔



واضح رہے کہ ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں کم وبیش 4 ماہ جیل میں سزا کاٹ چکی ہیں تاہم وہ ابھی عبوری ضمانت پررہا ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x32eh95_ayaan-ali_news
Load Next Story