حماس کا اسرائیلی جاسوس ڈولفن مچھلی کو پکڑنے کا دعویٰ

حماس کے مطابق اسرائیل نے ڈولفن کو جاسوس آلات پہنا کر فلسطین کی جاسوسی کے لیے پیش کیا


ویب ڈیسک August 20, 2015
حماس کے مطابق اسرائیل نے ڈولفن کو جاسوس آلات پہنا کر فلسطین کی جاسوسی کے لیے پیش کیا، فوٹو: فائل

حماس نے ایک ڈولفن مچھلی کو حراست میں لے لیا ہے جس پر الزام عائد کیا گیا ہےکہ اس مچھلی کو اسرائیل کی جانب سے جاسوس کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

مقامی اخبار کے مطابق غزہ پر اثرورسوخ رکھنے والی تنظیم حماس نے ایک ڈولفن پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے جس پر کیمرے اور جاسوسی کے آلات نصب کیے گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق حماس کے بحری یونٹ کے عسکری ونگ نے گہرے پانیوں میں اس کی شناخت کی اور اسے پکڑ کر ساحل تک لے کر آئے تاہم حماس کی جانب سے اس کی کوئی تصویر اور ویڈیو جاری نہیں کی گئی۔

حماس کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے عزائم سامنے آگئے ہیں جس کے تحت انہوں نے (ایک ڈولفن کو) قاتل میں تبدیل کردیا ہے اس سے حماس کے بحری لڑاکا یونٹ بنانے کے بعد اس کا غصہ اور جھنجھلاہٹ ظاہر ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی فضا ، پانیوں اور زمین کے بڑے حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہے اور اسرائیل پر اس سے قبل بھی جانوروں کے ذریعے جاسوسی کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |