ڈرون حملے رکنے تک امریکا سے معاہدہ نہ کیا جائے منور حسن

حکومت نے پارلیمانی قراردادپرعمل نہیں کیا،عوام نیٹوکنٹینرزکے راستے پربیٹھ جائیں


ایکسپریس July 16, 2012
حکومت نے پارلیمانی قراردادپرعمل نہیں کیا،عوام نیٹوکنٹینرزکے راستے پربیٹھ جائیں (فوٹو ایکسپریس)

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی ہے، اگر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ہیں تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں، جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے حکومت امریکا کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہ کرے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ سے باہر آجائے،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کراچی کےتحت بولٹن مارکیٹ سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی کے شرکا نے منور حسن کی قیادت میں کیماڑی تک پیدل مارچ کیا، شرکا میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ عوام نیٹو کے کنٹینرز کے راستے پر بیٹھ جائیں، قوم کو غلامی قبول نہیں، حکمراں امریکا کے ساتھ نیٹو سپلائی پر ایم او یو پر اس وقت تک دستخط نہ کریں جب تک امریکا ڈرون حملے بند نہ کرے، امریکی کنٹینرز کے اندر اسلحے کے ساتھ شراب بھی ہوتی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، منور حسن نے کہا کہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں امریکا کا ساتھ دے رہی ہیں،

جو حکومت عدلیہ کا احترام نہ کرے، پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل نہ کرے اس کو جمہوری حکومت نہیں کہا جاسکتا، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف بھی نیٹو سپلائی کے خلاف ہیں، ان جماعتوں کو نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے، ریلی سے اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، نسیم صدیقی، نصر اللہ شجیع و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں