ایس ایچ او کیلیے تجربہ کار افسر کو ترجیح دی جائیگی آئی جی

ڈویژنل ایس پیز بینک ڈکیتیوں کے سدباب کیلیے سخت اقدامات کریں ، آئی جی سندھ فیاض لغاری


Staff Reporter October 19, 2012
آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں قائم پرائیویٹ سیکیورٹی سیل کو فعال کرنے کے احکامات دیے۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تقرریوں کے عمل میں تفتیشی امور میں ماہر اور تجربہ رکھنے والے پولیس افسران کو ترجیح دی جائیگی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود ، تینوں زونز کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اور ڈویژنل ایس پیز کے علاوہ پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے ، آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے ڈویژن میں در پیش مشکلات اور حل سے متعلق سفارشات فوری ارسال کریں ، آئی جی سندھ نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو بینک ڈکیتیوں کے انسداد کے حوالے سے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ایس او پی اور بینک سیکیورٹی کا بغور جائزہ لے کر اس پر عملدرآمد کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ نجی سیکیورٹی کمپنیز کو اس امر کا بھی پابند بنایا جائے کہ کسی کو بھی ملازمت دینے سے قبل اس کے جملہ کوائف کی نادرا سے تصدیق اور فنگر پرنٹس کی فارنسک ڈویژن سے تصدیق کی سند ضرور حاصل کریں تاکہ کریمنل ریکارڈ کی معلومات کے ساتھ ساتھ ڈیٹا بیس کی ترتیب کو بھی یقینی بنایا جا سکے ، آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں قائم پرائیویٹ سیکیورٹی سیل کو فعال کرنے کے احکامات بھی دیے، سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو فرائض سے متعلق باقاعدہ بریفنگ دی جائے ،آئی جی سندھ نے جاں بحق پولیس افسران اور اہلکاروں کے مقدمات کی تفتیش پر مشتمل رپورٹ بھی دوران اجلاس طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں