کراچی میں کسی عسکری ونگ کو پیسے اکٹھا کرنے اور قربانی کی کھالوں پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے ڈی جی رینجرز

شہر سے بھتہ خوروں کے نیٹ ورک کا صفایا کیا جارہا ہے، میجر جنرل بلال اکبر


ویب ڈیسک August 20, 2015
سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے، ڈی جی رینجرز سندھ، فوٹو:فائل

KARACHI: ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا ہےکہ کراچی میں نہ کسی عسکری ونگ کو پیسے اکٹھے کرنے دیئے جائیں گے اور نہ ہی قربانی کی کھالوں پر ڈاکا ڈالنے دیا جائے گا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم نوازشریف کو امن وامان پربریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پراسیکیوشن کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ ناقص تفتیش کے سبب ملزمان بری ہوجاتے ہیں کیونکہ مربوط تفتیش سے ہی ملزمان کو سزائیں دلوائی جاسکتی ہیں۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی سے بھتہ خوروں کے نیٹ ورک کا صفایا کیا جارہا ہے، شہر میں کسی عسکری ونگ کو نہ پیسے اکٹھا کرنے دیئے جائیں گے اور نہ ہی قربانی کی کھالوں پر ڈاکا ڈالنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے اور دہشت گردوں کے مالی نیٹ ورکس کو بھی ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں