یونانی وزیراعظم سپراس نے استعفی دے کر نئے انتخابات کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے صدر کو 20 ستمبر کو نئے انتخابات کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کردی ہے


معاشی بحران کا شکار یونان وزیراعظم کے استعفی کے بعد ایک اور بحران کا شکار ہوگیا ہے، فوٹو فائل

معاشی بحران کا شکار یونان کے وزیر اعظم سپراس اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جب کہ انہوں نے ملک میں نئے انتخابات کے انعقاد کا بھی اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے وزیراعظم الیکسزٹ سپراس نے اپنے عہدے سے استعفی دے کر ملک میں 20 ستمبر کو نئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں یونانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کچھ ہی دیر میں صدر سے ملاقات کر کے انہیں اپنا اور اپنی حکومت کا استعفی پیش کردیں گے جب کہ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے صدر کو 20 ستمبر کو نئے انتخابات کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کردی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے یورپی یونین بیل آؤٹ پیکج پر پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث استعفی دیا ہے جس سے ملک کے معاشی بحران کے حل کی امیدیں اور بھی کم ہوگئیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں