سلوواکیہ میں 2 طیاروں میں حادثہ 7 افراد ہلاک

طیاروں میں شریک 31 چھاتہ بردار چھلانگ لگا کر زمین پر بحفاظت پہنچنے میں کامیاب ہوگئے


ویب ڈیسک August 21, 2015
جہازوں میں سوار افراد پیراشوٹنگ کے مقابلوں کی مشق کررہے تھے۔

یورپی ملک سلوواکیہ میں فضا میں 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیاروں کے ٹکرانے کا حادثہ سلوواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا سے 150 کلومیٹر دور واقع ایک قصبے ایلاوہ میں پیش آیا جہاں 2 اسپورٹس جہاز آپس میں ٹکراگئے۔ حادثے کے شکار دونوں جہازوں میں کل 38 افراد سوار تھے جو چھاتہ برداری(پیراشوٹنگ) کے مقابلوں کی ریہرسل کررہے تھے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار فوری طور پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ طیاروں میں شریک 31 چھاتہ بردار چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے جن میں سے 5 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ایوی ایشن حکام اسے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں