دہشت گردوں کیخلاف وادی شوال میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا گیا آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فورسز کو مطلوبہ مقاصد جلد حاصل کرنے کی ہدایت کردی، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک August 21, 2015
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فورسز کو مطلوبہ مقاصد جلد حاصل کرنے کی ہدایت کردی، ترجمان پاک فوج، فوٹو:فائل

BAHAWALPUR: پاک فوج نے وادی شوال میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی شروع کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اب سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فورسز کو مطلوبہ مقاصد جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقے میں فضائی اور زمینی کارروائیوں کے لیے فورسز کے درمیان مربوط رابطہ قابل تحسین ہے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کو وادی شوال تک محدود کردیا گیا ہے اور اب علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی کرکے اس علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں جس میں گزشتہ 4 روز کے دوران 100 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں