آئی سی سی نے اسٹنگ آپریشنز کو خارج از امکان قراردیدیا

ہاتھ قانونی مجبوریوں میں بندھے ہیں، اینٹی کرپشن یونٹ پولیس فورس نہیں، رچرڈسن


Sports Desk October 19, 2012
ہاتھ قانونی مجبوریوں میں بندھے ہیں، اینٹی کرپشن یونٹ پولیس فورس نہیں، رچرڈسن فوٹو: فائل

آئی سی سی نے کرپٹ پلیئرز کو بے نقاب کرنے کیلیے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اسٹنگ آپریشن کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کے مطابق اے سی ایس یو پولیس فورس نہیں، اس کی حکمت عملی کرپٹ عناصر کو کھیل سے دور رکھنا ہے، کھیل کیلیے خطرہ بننے والے لوگوں کے بارے میں معلومات جمع کی جاتی ہیں،اگرمشکوک افراد کرکٹرز کے قریب ہونے کی کوشش کریں تو انھیں پہلے ہی خبردار کردیا جاتا ہے، اب اگر پلیئرز اس وارننگ کو نظر انداز کریں گے تو انھیں چھوڑا نہیں جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ناقدین کہتے ہیں کہ آپ کسی کو گرفتار کیوں نہیں کرتے، مگر ہمارا استدلال ہے کہ ایک اچھا وکیل اپنے موکل کو عدالت سے دور رکھتا ہے، وہ اس بات کا انتظار نہیں کرتا کہ کلائنٹ عدالت میں پہنچے تو وہ حرکت میں آئے، مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بعض کیسز میں اسٹنگ آپریشنز نے اینٹی کرپشن یونٹ پر سبقت لیتے ہوئے غلط کاموںکو بے نقاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کے ہاتھ قانونی مجبوریوں میں بندھے ہوئے ہیں، اس وجہ سے اسٹنگ آپریشن کرنے والے بعض اوقات نمبر لے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں