حصص مارکیٹ سنبھل نہ سکی مزید 242 پوائنٹس کمی

انڈیکس 35219 پر بند، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں گر گئیں، 68 ارب 41 کروڑ کا نقصان


Business Reporter August 21, 2015
انڈیکس 35219 پر بند، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں گر گئیں، 68 ارب 41 کروڑ کا نقصان فوٹو: آئی این پی/فائل

ISLAMABAD: چین کی کرنسی کی قدر میں کمی سے عالمی وخطے کی اسٹاک وکموڈیٹی مارکیٹوں میں رونما ہونے والی مندی اور غیرملکیوں کے وسیع پیمانے پر سرمائے نکالنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو چوتھے دن بھی مندی رہی اور سرمایہ کاروں کے مزید 68 ارب41 کروڑ75 لاکھ روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید کمی آئل اسٹاکس پر اثرانداز ہوئی جن کی فروخت کے حجم میں نمایاں اضافے سے مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی ،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس241.99 پوائنٹس کی کمی سے 35219.59 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 128.14 پوائنٹس کی کمی سے21620.24 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 270.63 پوائنٹس کی کمی سے 58828.61 ہو گیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 33.77 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر28 کروڑ17 لاکھ 11 ہزار 240 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 394 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 121 کے بھاؤ میں اضافہ، 255 کے داموں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں