سنگاکاراکا آخری ٹیسٹگراؤنڈ میں قدم رکھنے پرگارڈ آف آنرپیش کیا گیا

اس موقع پر وہ بچوں کے ہاتھوں میں پکڑے بیٹس کے سائے میں فیلڈ میں داخل ہوئے


Sports Desk August 21, 2015
وہ تاریخ کے ان 6 بیٹسمینوں میں سے ایک کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں جن کی ایوریج 57 یا زائد رہی:فوٹو : فائل

MIRPUR: سری لنکاکے اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ کیلیے گراؤنڈ میں قدم رکھنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وہ کولمبو میں بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے اختتام پرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جب میزبان سائیڈ فیلڈنگ کیلیے میدان میں داخل ہوئی تو سب سے آگے سنگاکارا تھے، انھیں دیکھتے ہی اسٹیڈیم میں موجود 6 ہزارسے زائد تماشائی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، اس موقع پر وہ بچوں کے ہاتھوں میں پکڑے بیٹس کے سائے میں فیلڈ میں داخل ہوئے۔ سنگاکارا نے 2000 میں ڈیبیو کیا تھا۔

وہ تاریخ کے ان 6 بیٹسمینوں میں سے ایک کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں جن کی ایوریج 57 یا زائد رہی۔ اگر وہ اپنے اس آخری ٹیسٹ میں مزید 132 رنز بنا لیں تو پھر ایوریج میں عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین گیری سوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شاندار کیریئر پر سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کیا، ان کے الوداعی ٹیسٹ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی شریک ہوئے اور شیلڈ پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔