پاکستان نے اگر حریت رہنماؤں سے ملاقات کی تو امن مذاکرات نہیں ہوں گے بھارت کی دھمکی

مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارت ضرور تشریف لائیں لیکن حریت رہنماؤں سے ہرگز ملاقات نہ کریں، بھارت


ویب ڈیسک August 21, 2015
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے 23 اگست کو حریت رہنماؤں کو ملاقات کے لئے مدعو کیا ہے۔ فوٹو: فائل۔

بھارت کا مکرہ چہرہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر امن مذاکرات نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کی سرکار نے اسلام آباد کو سرکاری سطح پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارت ضرور تشریف لائیں لیکن حریت رہنماؤں سے ہرگز ملاقات نہ کریں کیوں کہ ان کی حریت رہنماؤں سے ملاقات مناسب نہیں۔ بھارت نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرتاج عزیز نے اپنے دورے کے دوران حریت رہنماؤں سے ملاقات کی تو پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے 23 اگست کو حریت رہنماؤں کو ملاقات کے لئے مدعو کیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ڈالی اس سے قبل بھی بھارت متعدد بار اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہا ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہی پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے دستبرداری کا اعلان کیا اور واضح کر دیا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں