بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کے پروگرام میں ردوبدل کردیا

موہالی کا پی سی اے اسٹیڈیم اب 23 جنوری کو چوتھے ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا جو پہلے دھرم شالا میں شیڈول تھا

موہالی کا پی سی اے اسٹیڈیم اب 23 جنوری کو چوتھے ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا جو پہلے دھرم شالا میں شیڈول تھا. فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کے پروگرام میں ردوبدل کیا ہے، مہمان ٹیم جنوری میں پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔


موہالی کا پی سی اے اسٹیڈیم اب 23 جنوری کو چوتھے ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا جو پہلے دھرم شالا میں شیڈول تھا، یہ سینٹر اب تین روز بعد انٹرنیشنل ڈیبیو کرے گا جب27 جنوری کو پانچواں میچ ہوگا، آخری میچ پہلے موہالی میں ہونا تھا۔ دھرم شالا کا مقابلہ دن میں ہی کھیلا جائے گا۔

جبکہ موہالی کا ڈے نائٹ میچ ڈھائی بجے کے بجائے 12 بجے دن شروع ہوگا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے جگدل کا کہنا ہے کہ جنوری میں موسم کے انتہائی سرد ہونے کی وجہ سے ہمیں یہ تبدیلی کرنا پڑی۔
Load Next Story