بھارت نے حریت رہنما سید علی گیلانی اور شبیر شاہ کو نظربند کردیا

بھارت کے وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کو حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر امن مذاکرات نہ کرنے کی دھمکی دی ہے


ویب ڈیسک August 21, 2015
گزشتہ روز بھی سید علی گیلانی سمیت کئی رہنماوں کو کئی گھنٹے تک نظربند رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا،فوٹو فائل

بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر نے کے لیے ایک مرتبہ پھر وہی روایتی حربہ اختیار کرتے ہوئے حریت رہنما سید علی گیلانی اور شبیر شاہ کو نظربند کر دیا۔

بھارتی حکومت نے ایک بار پھر اوچھا ہتھکنڈا اپناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی اورشبیر شاہ کو نظربند کر دیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی سید علی گیلانی سمیت کئی رہنماوں کو کئی گھنٹے تک نظربند رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کے وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کو حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر امن مذاکرات نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں