تھرکول سے2015میں بجلی کی پیداوار شروع کر دینگے وزیر اعلیٰ سندھ

تھرکول سے2015میں بجلی کی پیداوار شروع کر دینگے، وزیر اعلیٰ سندھ

مٹھی:وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کہاہے کہ تھرپارکرکے کوئلے پرکام کرنے کیلیے 4 ارب ڈالرسندھ حکومت کے پاس نہیںہیںتاہم غیرملکی کمپنیوںکوکام کی دعوت دی گئی ہے،تھرکول سے 2015میںپاورپلانٹ لگا کر بجلی کی پیداوارشروع کر دیںگے جبکہ پہلاپاور پلانٹ 1000 میگا واٹ بجلی پیداکرے گا،ان خیالات کااظہارانھوںنے مٹھی کے مقامی ہال میںضلعی افسران اور صحافیوںسے گفتگومیںکیا،

اس موقع پرسندھ آغاسراج درانی،شرجیل میمن،ایازسومرودیگر وزرابھی موجودتھے،وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ ورلڈبینک نے سندھ حکومت کو16ملین ڈالردیے جس کے ذریعے تھرپارکرکے پراجیکٹس میںمقامی افرادکوروزگارفراہم کرنے کیلیے ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائیگی،انھوںنے کہاکہ محبت سندھ ریلی نکالنے والوںکوکراچی میںاورکوئی گرائونڈنظرنہیںآتاجو ریڈزون اورتصادم والے علاقوںمیںریلیاںنکالتے ہیں،انھوںنے کہاکہ تھرپارکرکی2لاکھ ایکڑسے زائدزرعی زمین غریب کسانوں میں تقسیم کرنے کا حکم دیدیاہے،


وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ڈیپلواورچھاچھرومیںلیڈی ڈاکٹرمقررکی جائیںگی جنھیںدیگرعلاقوںکے ڈاکٹروںسے10ہزارروپے زیادہ تنخواہ دی جائے گی،انھوں نے کہاکہ صدرزرداری کی ہدایت پرخودعوام کے مسائل سن رہے ہیں، اجلاس کے دوران پی پی کارکنان نے ایم این اے ڈاکٹرمہیش ملانی اورصوبائی وزیرشرجیل میمن کیخلاف نعرے بازی کرکے مذکورہ اراکین اسمبلی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،

اس موقع پرہال کے باہرعوامی تحریک کے کارکنان اورسندھ یونیورسٹی کے پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس امیدواروںنے بھی مظاہرہ کیا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزرا مراد علی شاہ، نادر مگسی، شرجیل میمن، ایاز سومرو، سراج درانی و دیگر رہنمائوں کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری کے بھائی اورنگزیب مری کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی۔

Recommended Stories

Load Next Story