الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں 3 مرحلہ بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

نئے شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں پولنگ 31 اکتوبر، دوسرے مرحلے کیلئے 19 نومبر جبکہ تیسرے مرحلے میں ووٹنگ دسمبر کو ہوگی


ویب ڈیسک August 21, 2015
کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ تیسرے مرحلے میں ہو گی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q89/q89.webp

الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے چیف سیکرٹری پنجاب اور سندھ نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے 12 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی وجہ سے انتظامات میں مشکلات درپیش ہوں گی لہذا بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں درو بدل کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخوں کو اعلان کردیا۔

https://img.express.pk/media/images/d/d.webp

https://img.express.pk/media/images/vote/vote.webp

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کے تحت سندھ اور پنجاب میں پہلے مرحلے میں پولنگ 31 اکتوبر کو ہوگی جب کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ میں تیسرے مرحلے میں ووٹنگ 3 دسمبر کو ہوگی۔

https://img.express.pk/media/images/q221/q221.webp

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کا شیڈول 26 اگست کو جاری کیا جائے گا جب کہ کاغذات نامزدگی 7 سے 11 ستمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔ لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ویہاڑی اور لودھراں میں ووٹنگ پہلے مرحلے میں ہو گی اس کے علاوہ اوکاڑہ، پاک پتن، بہاول نگر، بھکر، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات اور چکوال میں بھی پولنگ پہلے مرحلے میں ہوگی۔

https://img.express.pk/media/images/q319/q319.webp

https://img.express.pk/media/images/karachi1/karachi1.webp

دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ ہو گی جب کہ تیسرے مرحلے میں پنجاب میں 12 اور سندھ میں 6 اضلاع میں پولنگ ہو گی، کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ تیسرے مرحلے میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں