جامعہ کراچی میں ماڈل ایان علی کوبلانے پرڈیپارٹمنٹ چیرمین اورطلبہ کونوٹسز جاری

جامعہ میں ماڈل کے داخل نہ ہونے سے متعلق سیکیورٹی کو مطلع کردیا گیا جو ایان علی کو روکنے میں ناکام رہے،چیئرمین


ویب ڈیسک August 21, 2015
جامعہ میں ماڈل کے داخل نہ ہونے سے متعلق سیکیورٹی کو مطلع کردیا گیا جو ایان علی کو روکنے میں ناکام رہے،چیئرمین. :فوٹو: فائل

جامعہ کراچی میں ماڈل ایان علی کو مدعو کرنے پر رجسٹرار نے پبلک ایڈمنٹسریشن ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین ڈاکٹرشبیب اور پروگرام کے آرگنائزر طلبا کو نوٹسز جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چئیرمین ڈاکٹرشبیب الحسن کی ماڈل ایان علی کے ساتھ تصویرنے بھانڈا پھوڑ دیا جب کہ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ ایان علی کو جامعہ میں داخل نہ ہونے سے متعلق سیکیورٹی کو کہا گیا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکارایان علی کو روکنے میں ناکام رہے جب کہ معاملہ طول پکڑنے پر یونیورسٹی کے رجسٹرار نے شعبے کے چیئرمین اورتقریب کا انعقاد کرنے والے طلبا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ایان علی جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے سیمینارمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئیں تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں