پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ نجف شاہ کی میچ میں 10 وکٹیں پی آئی اے فتحیاب
اعزاز چیمہ کی ہیٹ ٹرک، ایچ بی ایل اور اسٹیٹ بینک بھی کامیاب، دو میچز ڈرا ہو گئے.
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں نجف شاہ نے میچ میں 10 وکٹیں لے کر پی آئی اے کو پورٹ قاسم پر 113 رنز سے فتح دلا دی، پیسر نے دوسری اننگز میں بھی 5 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔
اعزازچیمہ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار پلیئرز کو پویلین بھیجا۔ حبیب بینک نے زیڈ ٹی بی ایل کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ اسٹیٹ بینک نے یوبی ایل کو 4 وکٹ سے قابو کیا۔ کے آر ایل کا واپڈا اور سوئی ناردرن گیس کا این بی پی سے میچ ڈرا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اختتامی روز پی آئی اے نے دوسری اننگز 171 رنز پر مکمل کی،عبدالرئوف اور تنویر احمد نے4،4 وکٹیں حاصل کیں،228 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پورٹ قاسم کی ٹیم114رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاہزیب حسن نے47 اورمحمد سلمان نے 23 رنز اسکور کیے۔ نجف شاہ اور اعزاز چیمہ نے پچھلی اننگز کی روایات برقرار رکھتے ہوئے بالترتیب 5 اور4وکٹیں لیں، اعزاز کی پرفارمنس ہیٹ ٹرک سے مزین رہی۔
اسٹیٹ بینک نے یونائیٹڈ بینک کیخلاف 102 رنز کا ہدف 6 وکٹ پر حاصل کرلیا،گلریز صدف نے26 رنز بنائے، سمیع جونیئر اور شبیر احمد نے 2،2 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے یوبی ایل نے دوسری اننگز 218 رنز پر مکمل کی، عابد علی 94 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حسن محمود نے 4 اورعدنان رسول نے 3 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔ ایچ بی ایل کے خلاف زرعی بینک نے دوسری اننگز 168 پر ختم کرکے حریف کو فتح کیلیے 26 رنز کا آسان ہدف دیا، بابر اعظم نے 45 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ فہد مسعود نے 4 اورمحمد اسلم نے 3وکٹیں لیں، حبیب بینک نے ٹارگٹ 6.1 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرکے فتح کو گلے لگایا۔
نیشنل بینک کے خلاف ڈرا میچ کی دوسری اننگز میں سوئی ناردرن گیس کے عمر اکمل نے 48،اظہر علی نے36 اور مصباح الحق نے21 رنز اسکور کیے، ٹیم نے 9 وکٹ پر 252 رنز بنائے، محمد عمران نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔ کے آرایل اور واپڈا کا میچ بھی بے نتیجہ رہا۔