ایئرچیف مارشل نے آپریشن ضرب عضب میں فضائی آپریشن کی قیادت کرکے تاریخ رقم کردی

ایئر چیف سہیل امان کی قیادت میں جنگی طیاروں کی فارمیشن نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک August 21, 2015
ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ایئر چیف مارشل، فوٹو: پاک فضائیہ

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے آپریشن ضرب عضب کے فیصلہ کن مرحلے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی آپریشن کی قیادت کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دنوں شمالی وزیر ستان کےعلاقے شوال میں آپریشن ضرب عضب کے سلسلے میں زمینی کارروائی شروع کی گئی تھی جب کہ آج پہلی بار ایئر چیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں جنگی طیاروں کی فارمیشن نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں اور اسلحے کے ذخائر کو تباہ کیا گیا جب کہ حملوں کے نتیجےمیں دہشت گردوں کی جانب سے بنائے گئے اسلحہ کے کئی ڈپو بھی تباہ ہوگئے۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھاکہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں مؤثر کردار ادا کیا جب کہ آپریشن ضرب عضب میں بھی پاک فضائیہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں حصہ لینے والے پائلٹس اور تکنیکی عملے کے بلند حوصلے اور جذبوں کو سراہتے ہیں، پاک فضائیہ مستقبل میں بھی ایک ناقابل تسخیر اور مؤثر قوت ثابت ہو گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں