شوگرملیں 20 نومبرسے کرشنگ سیزن کا آغاز کرینگی ذرائع
گنے کی بہترین پیداوار کے باعث چینی کی پیداوار میں 5 تا7 فیصد کا اضافہ متوقع
ISLAMABAD:
سندھ اور پنجاب کی شوگرملیں 20 نومبر 2012 سے کرشنگ کے نئے سیزن کا آغاز کردیں گی۔
شوگرانڈسٹری کے باخبرذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ملک میں گنے کی بہترین پیداوار کے باعث رواں سیزن کے دوران چینی کی پیداوار میں5 تا7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے تاہم حکومت کی جانب سے سیاسی حکمت عملی کے تحت گنے کی امدادی قیمت میں متوقع اضافے کی وجہ سے آئندہ سیزن میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بھی امکانات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں سیزن کے دوران ملک میں 50 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے جبکہ حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی حوصلہ افزائی کیلیے فی من گنے کی امدادی قیمت میں10 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
جس کے نتیجے میں فی من گنے کی امدادی قیمت152 روپے سے بڑھ کر162 روپے کی سطح تک پہنچ جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کو نئی سیزن کی پیداوار سے چینی برآمد کی جائے گی، مقامی شوگر ملوں متعلقہ سرکاری کارپوریشن کو پہلے ہی4.5 لاکھ ٹن چینی فروخت کی تھی جس میں سے اسی کارپوریشن کی 1 لاکھ 25 ہزار ٹن چینی شوگرملوں کے پاس موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد بھارت کو 10 ہزار ٹن چینی برآمد کی جائے گی، سندھ میں35 جبکہ پنجاب میں45 شوگر ملیں قائم ہیں جن میں 4 شوگرملوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہیں۔