غیرمعیاری فلموں کے باعث انڈسٹری سے دوری اختیارکیریشم

جب بھی کوئی اچھا کردار آفرہوگا توضرور کام کرونگی، ریشم

نشہ کرنیوالے نوجوانوں کی زندگی پربنائی جانیوالی اس فلم کو 28اگست کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

لاہور:
فلم اسٹارریشم نے کہا ہے کہ اپنے چاہنے والوں کی فرمائش کوپورا کرنے کے لیے 9 برس بعد فلم ''سورانگی'' میں کام کیا۔ نشہ کرنیوالے نوجوانوں کی زندگی پربنائی جانیوالی اس فلم کو 28اگست کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

غیرمعیاری فلموں کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دوری اختیارکی ۔ ان خیالات کااظہار ریشم نے گزشتہ روزلاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پران کے ہمراہ فلم میں اہم کردارنبھانے والے اداکارنوید اکبر، پروڈیوسر ومصنف مظہرعباس اور ڈائریکٹرفداحسین موجود تھے۔


انھوں نے کہا کہ 'سورانگی' کی تمام ترعکسبندی میانوالی میں کی گئی ہے ۔ اس موقع پرفلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکارایوب کھوسہ، وسیم منظور، حمزہ مشتاق اورشاہ زیب سمیت دیگرنے اپنے سین عکسبند کروائے۔

یہ فلم معمول کی کمرشل فلموں کی طرح نہیں ہے۔ ریشم نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں آج کے دورمیں فلمیں بنانے والے بڑی جراٗت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ سے بن رہی ہے۔ جہاں تک میرے کام کرنے کی بات ہے توجب بھی کوئی اچھا کردار آفرہوگا تومیں ضرور کام کرونگی۔
Load Next Story