ہاکی کو فروغ دینے کے لیے 3اور5سالہ منصوبے تیار

کوچز پینل بنانے کا ارادہ ہے، قومی ٹیم کا ایک ُکل وقتی منیجر ہوگا،اعجاز چوہدری


Sports Reporter August 22, 2015
پی ایچ ایف کی آڈٹ رپورٹ ضرور منظرعام پر لائی جائے گی، سیکریٹری آئی پی سی فوٹو : فائل

سیکریٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ہاکی کو فروغ دینے کیلیے 3اور5سالہ منصوبے بنا لیے، آئندہ2 ہفتوں کے دوران پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایبٹ آباد میں انڈر 16 اور 19 کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کیمپس سے ایشین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کیلیے16کھلاڑیوں کا چناؤ کریں گے،ہمارا ارادہ کوچز پینل بنانے کا بھی ہے، ٹیم کا ایک کُل وقتی منیجر ہوگا۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ایچ ایف صدارت کیلیے نامزد خالد سجاد کھوکھر خود بھی ایک اچھے کھلاڑی رہ چکے ہیں، ہم فیڈریشن کے آئین کو درست کریں گے، انھوں نے کہا کہ ہاکی کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی، پی ایچ ایف کا کام پلاننگ جبکہ ہمارا پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے، فیڈریشن کے نئے صدر کو ایک پلان دیدیا ہے۔

انکوائری رپورٹ کی کاپی بھی ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دی،اس وقت پاکستان کونئے کوچز کی ضرورت ہے،کھلاڑیوں کی فٹنس کا ہمیں خیال رکھنا ہوگا، پلاننگ کمیشن کی وزارت نے کھیلوں کی ترقی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثنا بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھرنے کہا ہے کہ میں کمیٹی کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے صدارت کیلیے نامزد کیا،یہ میرے لیے ایک اعزاز اور ٹاسک ہے، انتخاب مکمل ہونے کے بعد سب کی مشاورت سے کام کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں