مسز عمران بھی وزیراعظم کی امیدوارہیںآصف زرداری

عمران خان کی خاندانی سیاست کے بارے میں رائے تبدیل ہوگئی ہے،آصف زرداری

عمران خان کی خاندانی سیاست کے بارے میں رائے تبدیل ہوگئی ہے،آصف زرداری فوٹو: فائل

WUHAN:
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت اوراسمبلیوں کواپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے،نوازشریف کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،میرابیان فوج کیخلاف نہیں تھا،جمہوریت بچانے کی اپنی سوچ لوگوں کے سامنے بیان کی تھی،فوج اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مل کرکام کیا، بہت جلد وطن واپس جارہاہوں،میرا ڈاکٹر لندن میں ہے۔


ہرسال چیک اپ کیلیے لندن آنا پڑتاہے اسی لیے یہاں آیا ہوں ،بلاول کی جوانی اور میراتجربہ ملک کوآگے بڑھائے گا،ایم کیوایم کے استفعے قبول نہ ہوناملک کے لیے بہترہے ،فضل الرحمن اپنا کردار ادا کررہے ہیں وہ کامیاب ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انھوں نے کہاکہ بعض لوگوں کو سیاست نہیں آتی،ٹی وی پر میڈونا یا سیاسی اداکار بنے ہوئے ہیں،ملک کو بھی چلنا ہے اور جمہوریت کو بھی چلنا ہے۔انھوں نے کہاکہ ملک میں ابھی لیڈی پارٹی بھی ابھر رہی ہے۔

مسز عمران بھی وزیراعظم کی امیدوارہیں،عمران خان کی خاندانی سیاست کے بارے میں رائے تبدیل ہوگئی ہے، اگر صحافی کا بیٹا صحافی اور پیرکابیٹا پیر بن سکتاہے توپھر میری نسل یا دوسرے کی نسل کوسیا ست کاحق کیوں نہیں ہے؟۔انھوں نے کہاکہ نوازشریف کے ساتھ اچھی گپ شپ اور تعلقات ہیں، میں وزیراعظم کے گھر گیاتھا ،نوازشریف کے گھر نہیں۔ انھوں نے کہاکہ عمران خان کے دھرنے مین تھرڈ ایمپائر کے کردار کے حوالے سے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں۔
Load Next Story