انکم ٹیکس گوشوارہ فارم اردو میں جاری کرنے کا فیصلہ

انگریزی سے ناواقف ٹیکس دہندگان کو سہولت ہوگی، فارم سادہ، مختصروعام فہم ہے


Irshad Ansari October 19, 2012
جلد اسٹیک ہولڈرز سے آرا کیلیے ایف بی آر کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیا جائیگا، ذرائع فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے اردو میں انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو منفرد اور تاریخی اقدام ہے اور ملک میں اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کی طرف پہلا قدم ہوگا۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انگریزی سے ناواقفیت کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے یہ سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فارم انتہائی سادہ، مختصر اور عام فہم فارم ہے جس میں ٹیکس دہندگان کو بنیادی نوعیت کی معلومات فراہم کرنا ہونگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اردو زبان میں انکم ٹیکس ریٹرن فارم تیار ہے جو جلد ہی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آرا کیلیے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائیگا اور عوامی و متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا موصول ہونے کے بعد اردو کے ریٹرن فارم کو حتمی شکل دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا، تاہم ٹیکس دہندگان کو یہ فارم دستی جمع کرانا ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ تاجر برداری کا ایک بڑا طبقہ انگریزی نہیں جانتا ،اردو میں ریٹرن فارم سے انکے مسائل حل ہونگے، کمپلائنس کی شرح بڑھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں