اوکاڑہ سےن لیگ کے ایم این اے چوہدری عارف جعلی ڈگری ثابت ہونے پرنا اہل قرار

فریقین کے دلائل سننے کے بعدچوہدری عارف کی ڈگری جعلی قراردیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کاحکم دیدیا

جعلی ڈگری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے:فوٹو : فائل

الیکشن ٹریبونل نے اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144 سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عارف کوایف اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پرنااہل قراردے دیا۔


الیکشن ٹریبونل کے جج نے چوہدری عارف کی جعلی ڈگری کے کیس کی سماعت کی اورفریقین کے دلائل سننے کے بعدچوہدری عارف کی ڈگری جعلی قراردیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کاحکم دیدیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔
Load Next Story