بھارت کامذاکرات سے انکارکے بجائے اب مصروفیات کابہانہ

بھارت کسی طور پر مذاکرات کی میز پر آنے سے بچنا چاہتا ہے۔

پاکستانی مشیر کی کشمیری رہنماؤں سے مجوزہ ملاقات پر غیرضروری اعتراضات کرکے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی طور پر بدنامی سے بچنے کے لئے بھارت مذاکرات سے براہ راست انکارکے بجائے مصروفیات کا بہانہ بنا کر بچنے کی کوشش کررہا ہے۔


اگرچہ بھارت نے اس بارے میں باقاعدہ انکار نہیں کیا ہے لیکن اگلے ایک 2 روز میں بین الاقوامی مصروفیات کا بہانہ بنا کر بھارت مذاکرات کو ری شیڈول کرنے کی پیش کش کرسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کو آگاہ کیاگیا ہے کہ اگلے چند روز میں کیونکہ بھارت میں بین الاقوامی شخصیات کے دورے کا امکان ہے اس لیے پاکستان کو مذاکرات کی تاریخ میں تبدیلی پر آمادہ کیاجائے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ محض ایک بہانہ ہے اور بھارت کسی طور پر مذاکرات کی میز پر آنے سے بچنا چاہتا ہے۔ پہلے بھارت نے معاملات بگاڑنے کیلیے پاکستانی مشیر کی کشمیری رہنماؤں سے مجوزہ ملاقات پر غیرضروری اعتراضات کرکے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی اور اب بین الاقوامی مصروفیات کا بہانہ تراشا جارہا ہے۔
Load Next Story