کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی سے نکل آئی
انڈیکس24پوائنٹس ریکوری سے 15679 ہوگیا، 53 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو مندی سے نکل آئی تاہم تیزی کا رجحان محدود رہا جس کے باعث 53 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
جبکہ حصص کی مالیت میں10 ارب43 کروڑ10 لاکھ43 ہزار 690 روپے کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر20 لاکھ 68 ہزار 297 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا لیکن اسکے باوجود تمام کاروباری دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے15 لاکھ53 ہزار493 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے3 لاکھ92 ہزار797 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سیایک لاکھ 22 ہزار8 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جو مارکیٹ میں تیزی کا باعث بنی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس24.57 پوائنٹس کے اضافے سے15679.19 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس23.15 پوائنٹس کے اضافے سے12869.67 اور کے ایم آئی30 انڈیکس70.94 پوائنٹس کے اضافے سے27595.47 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت47.81 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ48 لاکھ90 ہزار800 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 338 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں179 کے بھائو میں اضافہ، 138 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھائو60 روپے بڑھ کر 3760 روپے اور باٹا پاکستان کے بھائو59.50 روپے بڑھ کر 1249.50 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائو 267.30 روپے کم ہوکر5078.70 اور یونی لیور پاکستان کے بھائو199.99 روپے کم ہوکر9700.01 روپے ہوگئے۔