ٹڈاپ اسکینڈل یوسف گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو باضابطہ اجازت نامہ موصول
وفاقی حکومت کاکیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے کوئی سیاسی دباؤخاطر میں نہ لانیکا فیصلہ
ISLAMABAD:
مرکزی حکومت کی طرف سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے )کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر تجارت امین فہیم کی گرفتاری کیلیے باضابطہ اجازت نامہ موصول ہو گیا۔
ایف آئی اے کے ذمے دار ذرائع نے '' ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل '' کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے مبینہ طور پر7ارب کے ٹڈاپ کرپشن کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے کسی بھی طرح کے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اسی سلسلہ میں ایف آئی اے کو کسی بھی طرح کی تحقیقات کیلیے دونوں بڑی نامور شخصیات کی گرفتاری کے لیے باضابطہ اجازت نامہ بھی موصول ہوگیا ہے۔دونوں رہنمابھی اپنی ممکنہ گرفتاری اور دفاع کیلیے نامور قانون دانوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔