یمن میں اتحادی فوج کی بمباری سے 43 افراد ہلاک 50 زخمی

باغیوں کی بمباری میں تعز کے نواحی علاقے میں ایک پاور پلانٹ تباہ ہوگیا


AFP August 22, 2015
صوبہ مارب میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے3جنگجو ہلاک،حدیدہ پر اتحادیوں کی بمباری باعث تشویش ہے،امریکا،عدن پر کمرشل بحری جہاز لنگر انداز فوٹو: فائل

لاہور: یمن میں سعودی اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اتحادی فوج نے یمنی شہر تعز میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

حوثی باغیوں کی بمباری میں بھی شہر میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ حوثی باغیوں کی بمباری میں تعز کے نواحی علاقے میں ایک پاور پلانٹ تباہ ہوگیا۔ اے ایف پی کے مطابق یمنی صوبہ مارب میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

جنگجو گاڑی میں جارہے تھے کہ امریکی ڈرون کا نشانہ بن گئے۔ ادھر امریکا نے کہا ہے کہ یمنی ساحلی شہر حدیدہ پر حالیہ اتحادی فوج کی بمباری قابل تشویش ہے۔ علاوہ ازیں یمن کے ساحلی شہر عدن کی پورٹ پر پرتشدد واقعات کے بعد پہلا کمرشل بحری جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔ بحری جہاز میں 350 کنٹینرز پہنچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں