اسحاق ڈار کی درخواست پر مولانا فضل الرحمان کا فاروق ستار کو ٹیلی فون

مولانا فضل الرحمان نے فاروق ستار سے ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کا وعدہ کرلیا


ویب ڈیسک August 22, 2015
حکومت نے ایم کیوایم کو منانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ثالث کا کردار ادا کرنے کا کردارسونپا ہے فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی درخواست پر مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور مذاکراتی عمل جاری رکھنے کی درخواست کی اور یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائیں گے۔ جس پر فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم نوازشریف کو ہمارے استعفوں کی پروا ہ نہیں، اگر وہ اسے اہمیت دیتے تو وزیراعظم کراچی میں ایم کیوایم سےرابطہ نہیں کیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایم کیو ایم کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھاجس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام مسائل کا حل مزاکرات میں ہی ہے۔ اس موقع پر اسحاق ڈارنے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ وہ ایم کیو ایم سے مزاکرات کا جلد آغاز کریں جس پرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد پہنچ کرایم کیو ایم سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ایم کیوایم کو منتخب ایوانوں سے استعفے واپس لینے پررضا مند کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ثالث کا کردارادا کرنے کا کردار سونپا ہے جو 3 روز قبل نائن زیرو پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں