رشید گوڈیل کوخوراک کی نالی ہٹا کرمنہ سے مائع غذا اور پانی دینا شروع کردیا گیا

رشید گوڈیل بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر تکلیف کی بناء پر بول نہیں پارہے، ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال


ویب ڈیسک August 22, 2015
بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر تکلیف کی بناء پر فی الحال بول نہیں پارہے، انجم رضوی فوٹو: فائل

KARACHI: ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو خوراک کی نالی ہٹا کر منہ سے مائع غذا اور پانی دینا شروع کردیا گیا ہے۔

کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرعلاج رشید گوڈیل کی حالت میں بدستوربہتری آرہی ہے۔ اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر تکلیف کی بناء پر فی الحال بول نہیں پارہے، رشید گوڈیل مکمل ہوش میں ہیں اوران کا دماغ بالکل درست کام کررہا ہے، وہ سب کو پہچان رہے ہیں۔ انہیں درد ختم کرنے والی ادویات دینا بند کردی گئی ہیں۔ وہ بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر تکلیف کی بناء پر فی الحال بول نہیں پارہے۔ انہیں لگائی گئی خوراک کی نالی ہٹا دی گئی جس کے بعد انہیں منہ کے ذریعے مائع غذا اورپانی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رشید گوڈیل پرعین اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب نائن زیرو پرمولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے استعفے واپس لینے کے مذاکرات کررہے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں