جامعہ کراچی میں تقریب میں شرکت پر ماڈل ایان علی کے خلاف درخواست دائر

ماڈل ایان علی کو مدعو کرنے والے طلبہ اور متعلقہ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 22, 2015
ماڈل ایان علی نے 20 اگست کو جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ فوٹو: فائل

MANSEHRA: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے خلاف جامعہ کراچی میں خطاب کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی نے ایک مقدمہ میں نامزد ہونے کے باوجود جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور طالب علموں سے خطاب بھی کیا۔ درخواست گزار نے ماڈل ایان علی کو مدعو کرنے والے طلبہ اور متعلقہ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی نے 20 اگست کو جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایک تقریب میں شرکت کی اور لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |