عمران خان صرف جیتنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں ریحام خان

عمران خان پہلے ہی لاکھوں افراد کے دل جیت چکے ہیں، ریحام خان


ویب ڈیسک August 22, 2015
عمران خان پہلے ہی لاکھوں افراد کے دل جیت چکے ہیں، ریحام خان، فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پیدا ہی جیتنے کے لیے ہوئے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 122 پر عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر جہاں تحریک انصاف کے چیرمین خوشی سے نہال ہیں وہیں ان کی اہلیہ بھی خاصی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ عمران خان پیدا ہی جیتنے کے لیے ہوئے ہیں اور وہ پہلے ہی لاکھوں افراد کے دل جیت چکے ہیں۔

اس سے قبل ٹربیونل کے فیصلے میں تاخیر پر بھی ریحام خان نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ فیصلے میں تاخیر سے پی ٹی وی کے انتظار فرمایئے والے دور کی یاد آگئی ہے جب کہ فیصلے میں تاخیر سے شکوک شبہات پیدا ہورہے ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔