افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے 12 افراد ہلاک 105 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں 3 نیٹو کے کنٹریکٹر جب کہ 9 افغانی شامل ہیں، حکام


ویب ڈیسک August 22, 2015
ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ فوٹو : اے ایف پی

کابل میں اسپتال کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افرادہلاک جب کہ 105 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپتال کے باہر کاربم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 105 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 3 نیٹو کے کنٹریکٹر جب کہ 9 مقامی افغان باشندے شامل ہیں جب کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق کار میں خودکش حملہ آور سوار تھا جس کا نشانہ غیر ملکیوں کی گاڑی تھی جس میں نیٹو کے کنٹریکٹر سوار تھے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔