بٹل سیکٹرمیں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید آئی ایس پی آر

محمد اختر ڈھر بازار کا رہائشی تھا اور دریائے پونچھ سے ریت اکٹھی کررہا تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 22, 2015
گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے نتیجے میں اب تک متعدد شہری شہید ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلسہ جاری ہے جس میں بٹل سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ کے تازہ واقعے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پربٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 30 سالہ شہری محمد اخترشہید ہوگیا، محمد اختر ڈھر بازار کا رہائشی تھا اور دریائے پونچھ سے ریت اکٹھی کررہا تھا کہ اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔