بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے دفترخارجہ

مجوزہ سلامتی سطح کے مشروط مذاکرات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک August 22, 2015
مجوزہ سلامتی سطح کے مشروط مذاکرات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ترجمان دفترخارجہ. فوٹو:فائل

LARKANA: پاکستان نے بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان مذاکرات کرنے سے انکارکردیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان مذاکرات کا ایجنڈا یکطرفہ طور پرصرف دہشتگردی اور ایل او سی تک محدود کردیا جب کہ جامع مذاکرات کے ذریعے تمام حل طلب مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے تاہم بھارت بات چیت کے عمل میں غیر معینہ مدت تک تاخیر نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ سلامتی سطح کے مشروط مذاکرات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، دونوں ملکوں میں مذاکرات کا مقصد تناؤ کو کم کرنا اوراعتماد کی بحالی ہے جب کہ دہشت گردی 8 نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کے بارے میں جواب دے دیا جب کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی پریس کانفرنس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بھارت پرواضح کردیا ہے کہ پیشگی شرائط پرکسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔