مولانا فضل الرحمان کا الطاف حسین کو فون استعفوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کی درخواست

ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر حکومت کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک August 22, 2015
ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر حکومت کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان، فوٹو:فائل

KARACHI: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے استعفوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے الطاف حسین سے استعفوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کےمطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر حکومت کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیا ہے جب کہ استعفوں سے ملکی پارلیمانی سیاست کو بھی نقصان پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ وہ استعفوں کے معاملے پر رابطہ کمیٹی سے مشاورت کرکے کل تک جواب دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان استعفوں کے معاملے پر مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔