صدر وزیراعظم ملاقات وزیرستان آپریشن پر اتفاق رائے پیدا کرنیکا فیصلہ

حتمی فیصلے سے قبل تمام قوتوں کواعتماد میں لیا جائیگا،دونوں رہنمائوں کی دیگر امورپربھی مشاورت


News Agencies/Numainda Express October 19, 2012
حتمی فیصلے سے قبل تمام قوتوں کواعتماد میں لیا جائیگا،دونوں رہنمائوں کی دیگر امورپربھی مشاورت. فوٹو فائل

صدر آصف زرداری اوروزیراعظم راجاپرویزاشرف نے اس بات پراتفاق کیاہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلیے سیاسی اورعسکری قیادت میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا اور تمام قوتوں کواعتماد میں لینے کے بعد ہی کسی نئے آپریشن کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں صدر زرداری سے وزیراعظم پرویز اشرف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملالہ یوسفزئی پر حملے کے بعد شمالی وزیرستان پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عالمی دبا ؤپرغورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤںکا اس بات پر اتفاق تھاکہ کوئی بھی نیا آپریشن شروع کرنے سے قبل سیاسی اورعسکری قیادت میں اتفاق رائے پیدا کیاجائے گا اور تمام قوتوں کوآن بورڈکرنے کے بعد ہی کسی نئے آپریشن کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ لیاجائے گا۔

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے دورہ کویت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیراہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی وہ عوام کی عدالت میں جائیںگے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوری حکومت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے اور کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتی اہم قومی معاملات پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے عمل کو بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں