جولائی 2015 پاکستان سے بیشتر اہم شعبوں کی برآمدات میں کمی

صرف سبزیوں کی ایکسپورٹ میں 31.16 فیصد اورگندم کی برآمدات میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا


Business Desk August 23, 2015
صرف سبزیوں کی ایکسپورٹ میں 31.16 فیصد اورگندم کی برآمدات میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں گزشتہ ماہ 20.55 فیصد کی سال بہ سال کمی ہوئی۔

پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق جولائی 2015میں فوڈگروپ کی برآمدات 21 کروڑ 93لاکھ 89 ہزار ڈالر رہیں جو جولائی2014 میں27کروڑ 61 لاکھ 51 ہزار ڈالرتک پہنچ گئی تھیں، گزشتہ ماہ چاول27.24فیصد، مچھلی ومچھلی کی مصنوعات17.04فیصد، پھل11.43 فیصد، تمباکو 18.81 فیصد، مصالحہ جات6.57 فیصد، تیل داربیج63.08 فیصد، چینی44.24 فیصد، گوشت اور گوشت کی مصنوعات9.38 فیصد اور دیگر اشیائے خوراک کی برآمدات میں جولائی 2014کے مقابلے میں 16.01 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی میں دالیں ایکسپورٹ نہیں کی گئیں، صرف سبزیوں کی ایکسپورٹ میں 31.16 فیصد اورگندم کی برآمدات میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2014 میں گندم برآمد نہیں کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں جولائی میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 11.72 فیصد کی نمایاں کمی سے 1ارب 2کروڑ58لاکھ 51 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی جو جولائی 2014میں 1ارب16کروڑ 21لاکھ 3 ہزار ڈالر رہی تھی، اس دوران سوتی دھاگے کی برآمد12.54 فیصد، سوتی کپڑے کی 20.50 فیصد، دیگر اقسام کی یارن کی 40.25 فیصد، نٹ ویئر کی8.20 فیصد، بیڈ ویئر کی 21 فیصد، ٹاولز کی 9.01 فیصد، خیمے وترپال کی 15.83 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس کی0.68 فیصد، آرٹ، سلک و سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی30.18 فیصد اور میڈاپ آرٹیکلز کی برآمدات میں 3.10 فیصد کمی ہوئی جبکہ خام روئی کی برآمد 67.73فیصد، کاٹن کارڈیڈ کی 100 فیصد اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی برآمدات میں10.93 فیصد کا اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں پٹرولیم گروپ اور کوئلے کی گزشتہ ماہ برآمدات28.06 فیصد کے اضافے سے 2کرور83لاکھ 4ہزار ڈالر رہی جو جولائی 2014 میں 2 کروڑ 21لاکھ 2ہزار ڈالر تک محدود تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015میں قالین کی برآمدات19.66 فیصد گھٹ کر 81 لاکھ 40ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی جو جولائی 2014 میں 1کروڑ 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی، اسپورٹس گڈز کی برآمدات25.60 فیصد کی کمی سے 2 کروڑ 59لاکھ 44ہزار ڈالر رہی جو جولائی 2014 میں 3 کروڑ 48لاکھ 72 ہزار ڈالر تھی۔

بیوروشماریات کے مطابق گزشتہ ماہ رنگے لیدر (خام چمڑے) کی برآمد20.70 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 3کروڑ89لاکھ 79ہزار ڈالر سے گھٹ کر 3کروڑ9 لاکھ 9 ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 18.6 فیصد کمی کے باعث 6کروڑ 15لاکھ 97ہزار ڈالر سے گھٹ کر 5 کروڑ1 لاکھ 38 ہزار ڈالر، فٹ ویئر کی36.95 فیصد کمی سے 1کروڑ56لاکھ9ہزار ڈالر سے گھٹ کر 98 لاکھ 41 ہزار ڈالر، سرجیکل گڈز اورطبی آلات کی برآمد3.49 فیصد اضافے سے 2کروڑ 95لاکھ 52 ہزار ڈالر، کٹلری18.11فیصدکمی سے 62 لاکھ 33 ہزار ڈالر، کیمیکل و فارما مصنوعات کی برآمد45.74 فیصدکمی سے4کروڑ 50لاکھ 94ہزار ڈالر، انجینئرنگ مصنوعات کی 36.13 گھٹ کر 1 کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار،جیمز کی برآمد 66.4 فیصدکمی سے2لاکھ 16ہزار، جیولری 38.4 فیصدکمی سے 6لاکھ 29ہزار ، فرنیچر48.9 فیصد کمی سے3لاکھ 34 ہزار، شیرے کی 82.4 فیصدکمی سے 4 لاکھ 52ہزار، سیمنٹ کی15.56 فیصد کمی سے 2 کروڑ 75 لاکھ 27ہزار،گڑ اور گڑ مصنوعات کی 70.2 فیصد گھٹ کر 20لاکھ 94ہزار اور دیگر اشیا کی ایکسپورٹ 36.59 فیصد کمی سے 7کروڑ5لاکھ 76ہزار ڈالر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں